سیول: جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کا تجربہ کیا ہے، جسے دنیا کے دوسرے سرے تک مار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ اطلاع جنوبی کوریا کے حکام نے دی ہے۔ آئی سی بی ایم کی لانچنگ اس سال شمالی کوریا کی طرف سے ساتویں لانچنگ ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ جلد ہی جوہری ہتھیار کا تجربہ کرے گا۔ North Korea fires suspected ICBM
شمالی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ایک بیان کے مطابق، شمالی کوریا نے جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 07:40 پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا۔ ساتھ ہی بی بی سی کے ایک ذریعے نے بھی تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغا جانے والا میزائل آئی سی بی ایم تھا۔