سیول: جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی اور مغربی ساحلوں سے چھ اضافی میزائل فائر کیے ہیں۔ جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ یہ میزائل تجربہ اس وقت کیا گیا جب شمالی کوریا نے بدھ کے روز اپنے مشرقی اور مغربی ساحلوں پر کم از کم 17 میزائل داغے تھے۔ جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ 17 میزائلوں میں سے ایک نے جنوبی کوریا کے جزیرے کی سمت پرواز کی اور حریفوں کے درمیان سمندری سرحد کے قریب گرا۔ جنوبی کوریا نے کہا کہ اس نے جزیرے پر فضائی حملے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ N Korea S Korea Tension
شمالی کوریا کا میزائل لانچ اس وقت ہوا جب پیانگ یانگ نے جنوبی کوریا اور امریکہ کی جاری فوجی مشقوں کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی، جسے وہ حملے کی مشق کے طور پر دیکھتا ہے۔ جنوبی کوریا نے کہا کہ شمالی کوریا کے اقدامات اس کی سرزمین کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے۔ جوابی کارروائی میں اس نے بھی فضا سے سطح پر مار کرنے والے تین میزائل داغے ہیں، جو شمالی سرحدی لائن سے مساوی فاصلے پر گرے۔