اسٹاک ہوم: اس سال طب کا نوبل انعام سویڈن کے سائنسدان سوانتے پابو کو دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ انسانی ترقی پر ان کی دریافتوں پر دیا گیا ہے۔ نوبل کمیٹی کے سکریٹری تھامس پرلمین نے سویڈن کے اسٹاک ہوم میں واقع کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں پیر کو فاتح کا اعلان کیا۔ Nobel Prize 2022 In Medicine
Nobel Prize 2022 In Medicine سوانتے پابو طب کے نوبل انعام سے سرفراز - سوانتے پابو طب کے نوبل انعام سے سرفراز
طب کا نوبل انعام سویڈن کے سائنسدان سوانتے پابو کو انسانی ارتقاء پر ان کی دریافت کے تئیں دیا گیا۔ Nobel Prize 2022 In Medicine
نوبل کمیٹی کے سیکرٹری تھامس پرلمین نے فاتح کا اعلان کیا۔ اس سال کے نوبل انعامات کا آغاز پیر کو طبی میدان میں نوبل انعام یافتہ کے نام کے اعلان کے ساتھ ہوا۔ فزکس کے انعام کا اعلان منگل کو کیا جائے گا، جبکہ کیمسٹری کے نوبل کا اعلان بدھ کو اور ادب کے نوبل کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔ 2022 کے نوبل امن انعام کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا اور اقتصادیات کے انعام کا اعلان 10 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس فزیولوجی اور میڈیسن کے شعبے میں نوبل ایوارڈ 2021 امریکی سائنسدانوں ڈیوڈ جولیس اور آرڈم پٹاپوٹین کو دیا گیا ہے۔ انھیں جسمانی درج حرارت اور احساسات کو دریافت کرنے پر یہ انعام دیا گیا۔