اردو

urdu

ETV Bharat / international

Nobel Peace Prize 2022 امن کا نوبل انعام بیلاروس، روس اور یوکرین کے نام - امن کا نوبل انعام

امن کا نوبل انعام بیلاروسی انسانی حقوق کے وکیل ایلس بیایاٹسکی، روسی انسانی حقوق کی تنظیم میموریل اور یوکرین کی انسانی حقوق کی تنظیم سینٹر فار سول لبرٹیز کو دیا گیا۔ امن کا انعام جیتنے والے اپنے ملک میں سول سوسائٹی کی نمائندگی کرتے ہیں اور کئی برسوں تک انھوں نے اقتدار پر تنقید کی، حقوق کو فروغ دیا اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا۔ Nobel Peace Prize 2022

Nobel Peace Prize 2022
امن کے نوبل انعام

By

Published : Oct 7, 2022, 2:58 PM IST

Updated : Oct 7, 2022, 3:15 PM IST

اسٹاک ہوم: امن کے نوبل انعام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ انسانی حقوق کے بیلاروسی وکیل الیس بیایاٹسکی Ales Bialiatski، روسی انسانی حقوق کی تنظیم 'میموریل' Memorial اور یوکرین کی انسانی حقوق کی تنظیم 'سینٹر فار سول لبرٹیز' Center for Civil Liberties کو دیا گیا ہے۔ Nobel Peace Prize 2022

امن کا نوبل انعام 2022

امن انعام جیتنے والے اپنے ملک میں سول سوسائٹی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ کئی سالوں تک، انھوں نے اقتدار پر تنقید کی، حقوق کو فروغ دیا اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا۔ انہوں نے جنگی جرائم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی فہرست بنانے میں اہم کردار بھی ادا کیا۔ یہ دونوں مل کر امن اور جمہوریت کے لیے سول سوسائٹی کی اہمیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل یہ خبر بھی گردش کر رہی تھی کہ بھارت میں فیک نیوز کی تحقیق کرنے والے محمد زبیر اور پرتیک سنہا سال 2022 میں نوبل انعام جیتنے کے لیے نامزد ہونے والوں میں شامل ہیں۔ ٹائم کے مطابق، Altnews کے شریک بانی پرتیک سنہا اور محمد زبیر نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیے جانے والوں میں شامل تھے۔ یہ نامزدگی ناروے کی پارلیمنٹ اور اوسلو کے پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (PRIO) نے کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Oct 7, 2022, 3:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details