اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2023, 6:56 AM IST

Updated : Sep 28, 2023, 7:38 AM IST

ETV Bharat / international

Rocket Shell Explosion in Pakistan پاکستان میں راکٹ لانچر کے دھماکے میں نو افراد ہلاک

پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے ایک علاقے میں راکٹ لانچر کے دھماکے میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پاکستان میں راکٹ لانچر کے دھماکے میں نو افراد ہلاک
پاکستان میں راکٹ لانچر کے دھماکے میں نو افراد ہلاک

اسلام آباد: پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے ایک علاقے میں بدھ کو ایک گھر میں راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے کم از کم 9 افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام نے یہ اطلاع دی۔ کندھ کوٹ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روحیل کھوسو نے میڈیا کو بتایا کہ کندھ کوٹ شہر میں ہونے والے واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں پانچ بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راکٹ لانچر کا نہ پھٹنے والا خول بچوں کو قریبی کھیت سے ملا تھا جسے وہ لے کر آئے تھے جو گھر میں پھٹ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔ شہر کی زرعی اراضی سے گولے ملنے کے معاملے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ڈان نیوز کی خبر کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقر نے صوبائی انسپکٹر جنرل سے اس معاملے میں رپورٹ طلب کی ہے۔ جس میں سوال کیا گیا ہے کہ ایک راکٹ لانچر صوبے کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ کے گاؤں زنگی سبزوائی گوٹھ تک کیسے پہنچا۔ کیا اسلحے کا کوئی ذخیرہ کچے کے علاقوں میں سمگل کیا جا رہا تھا؟ کیا گوٹھ علاقے میں ڈاکوؤں کے مددگار موجود ہیں؟۔ وزیراعلی مقبول باقر نے واقعہ پر اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل کو ہدایت کی کہ وہ اس واقعہ کی "تفصیلی رپورٹ" پیش کریں۔

مزید پڑھیں: نگورنو کاراباخ میں آئل ڈپو میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد سو سے تجاوز

پولیس حکام کے مطابق پولیس نے حال ہی میں کندھ کوٹ شہر میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے جن کے بارے میں ایک اندازے کے مطابق جدید ترین ہتھیاروں بشمول راکٹ لانچرز اور دستی بموں سے لیس ہیں۔

یو این آئی مشمولات

Last Updated : Sep 28, 2023, 7:38 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details