قاہرہ:مصر میں پیر کے دن ایک منی بس اور لاری کے درمیان تصادم میں کم از کم نو افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ سرکاری اخبار احرام نے یہ رپورٹ دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حادثہ قاہرہ-عین سوکھنا ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب 14 مسافروں سے بھری منی بس کے ڈرائیور نے تیز رفتاری سے یو ٹرن لینے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا اور اسی کوشش میں ایک لاری کو ٹکر مار دی۔ Nine Killed in Road Accident in Egypt
واضح رہے کہ مصر میں سڑکوں کی ناقص دیکھ بھال اور ٹریفک قوانین کی کمزوری کی وجہ سے ایسے سڑک حادثات عام ہیں۔