جکارتہ: انڈونیشیا کے مغربی سماترا صوبے میں جمعہ کو کوئلے کی کان میں دھماکے سے کم از کم نو مزدور ہلاک، دو زخمی اور ایک لاپتہ ہو گیا۔ حکام نے یہ اطلاع دی۔ Coal Mine explosion in Indonesia
صوبائی سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے پریس آفیسر عارف پرتاما نے فون پر زنہوا کو بتایا کہ آج صبح 8:30 بجے انڈونیشیا کے شہر ساولنٹو میں کوئلے کی کان میں زبردست دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں کم از کم نو مزدور ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے، اور ایک مزدور کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔