اردو

urdu

ETV Bharat / international

Dengue in Bangladesh بنگلہ دیش میں ڈینگی کے قہر سے نو سو ہلاکتیں - Bangladesh dengue news

بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں اس سال اب تک ڈینگی بخار کے ایک لاکھ 87 ہزار 725 کیسز سامنے آئے جن میں سے 9 سو سے زیادہ لوگ زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

Nine hundred deaths due to dengue in Bangladesh
بنگلہ دیش میں ڈینگی کے قہر سے نو سو ہلاکتیں

By UNI (United News of India)

Published : Sep 26, 2023, 10:35 PM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کی وباء پھیلنے کے سبب 900 سے زائد افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کی وبا بڑے پیمانے پر پھیل گئی ہے، ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے سے اسپتالوں میں بیڈز کم پڑ گئے ہیں۔ بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ مملکت میں اس سال اب تک ڈینگی بخار کے ایک لاکھ 87 ہزار 725 کیسز سامنے آئے جن میں سے 9 سو سے زیادہ لوگ زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

وزارت صحت کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 909 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ستمبر میں 316، اگست میں 342 اور جولائی میں 204 اموات شامل ہیں۔ اگست میں 71 ہزار 976 اور جولائی میں 43 ہزار 854 کیسز سامنے آئے تھے جبکہ ستمبر میں اب تک ڈینگی کے 63 ہزار 917 کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

صبح 8 بجے تک ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 16 اموات اور ڈینگی کے 3 ہزار 8 مزید انفیکشن ریکارڈ کیے گئے۔ ڈی جی ایچ ایس کے مطابق مانسون کا دورانیہ جون سے ستمبر بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کا موسم ہے جسے مچھروں سے پھیلنے والی بیماری کے لیے ایک بڑے خطرے والا ملک سمجھا جاتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سال ملک میں اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 346 ہے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details