اردو

urdu

ETV Bharat / international

School shooting in Russia روس کے اسکول میں فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد پندرہ ہوگئی - روس میں فائرنگ

روس کے اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ میں 11 بچوں سمیت 15 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ علاقے کے گورنر اور مقامی پولیس کے مطابق بندوق بردار نے خود کو بھی گولی مار لی۔ حملہ آور کون تھا اور اس کا مقصد کیا تھا اس بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ School shooting in Russia

nine dead, 20 wounded in a school shooting in central Russia
روس کے ایک اسکول میں فائرنگ سے نو افراد ہلاک، 20 زخمی

By

Published : Sep 26, 2022, 3:10 PM IST

Updated : Sep 26, 2022, 7:26 PM IST

ماسکو: روس کے وسطی علاقے ایزیوسک میں پیر کی صبح ایک مسلح شخص نے ایک اسکول پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 11 بچوں سمیت 15 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ علاقے کے گورنر الیگزینڈر بروچلوف نے ایک ویڈیو جاری کرکے کہا کہ ایک نامعلوم حملہ آور علاقے کے دارالحکومت ایزیوسک کے ایک اسکول میں گھس کر ایک سکیورٹی گارڈ اور وہاں موجود کچھ بچوں کو ہلاک کر دیا۔ School shooting in Russia

بریچلوف نے کہا کہ متاثرین میں بچے بھی شامل ہیں۔ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جس اسکول میں یہ حملہ ہوا، وہاں کلاس 1 سے 11 تک کے طلباء کو پڑھایا جاتا ہے۔ گورنر اور مقامی پولیس کے مطابق بندوق بردار نے خود کو بھی گولی مار لی۔ اہلکار نے بتایا کہ اسکول کو خالی کرا لیا گیا ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ حملہ آور کون تھا اور اس کا مقصد کیا تھا اس بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

Last Updated : Sep 26, 2022, 7:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details