اردو

urdu

ETV Bharat / international

Happy New Year 2023 نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز، جشن میں ڈوبے لوگ

نیوزی لینڈ میں نئے سال کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ وہیں بھارت میں نئے سال کا آغاز ہونے میں چند ہی گھنٹے رہ گئے ہیں، لیکن کئی ممالک ایسے ہیں جہاں دن پہلے شروع ہونے سے وہاں نئے سال کا پہلے آغاز ہوتا ہے۔Happy New Year New Zealand

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 31, 2022, 5:37 PM IST

Updated : Dec 31, 2022, 6:58 PM IST

بھارت میں نئے سال کی تقریبات شروع ہونے میں بھلے ہی چند گھنٹے باقی رہ گئے، لیکن دنیا کے کئی ممالک ایسے ہیں جہاں ہر کوئی جشن منانے میں مصروف ہے۔ بحرالکاہل کے جزیروں کے ممالک ساموا، ٹونگا، کریباتی ان ممالک میں شامل ہیں جہاں دنیا میں پہلے نئے سال کا استقبال کیا جاتا ہے۔ ان ممالک کے بعد دوسرا نمبر نیوزی لینڈ کا ہے جہاں تقریباً ایک گھنٹے بعد نئے سال کا استقبال کیا جاتا ہے۔ ہفتہ کو یہاں کے لوگوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا۔ پٹاخے پھوڑ کر جشن بھی منایا گیا۔New zealand Celebrates New Year

نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز، جشن میں ڈوبے لوگ

نیوزی لینڈ کا آکلینڈ ایک بڑا شہر ہے جو دنیا کے سب سے مشرقی حصے میں واقع ہے۔ یہاں گزشتہ سال 2022 میں بھی نیا سال کورونا کے وقت منایا گیا تھا۔ دنیا کے سب سے مشرقی حصے میں موجود ہونے کی وجہ سے، نئے سال کا جشن سب سے پہلے آکلینڈ میں منایا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس نے ہندوستان سے تقریباً 7.30 گھنٹے پہلے نئے سال کا جشن منایا ہے۔ بھارت میں ابھی شام کے ساڑھے چار بجے ہیں، تب ہی آکلینڈ میں نئے سال کا جشن منانا شروع ہو گیا۔ نیوزی لینڈ میں اسکائی ٹاور شہر کی سب سے مشہور عمارتوں میں سے ایک ہے۔ یہ ٹاور 25 سال پرانا ہے۔ اس کی اونچائی 328 میٹر ہے۔ نئے سال 2023 کے جشن کے دوران شاندار آتش بازی کی گئی، رات گئے آتش بازی کے باعث پورا آسمان روشن ہونے لگا جسے میلوں دور سے دیکھا جا سکتا ہے۔

Last Updated : Dec 31, 2022, 6:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details