واشنگٹن: امریکہ نے روس پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہے جس کا مقصد جنگی سازوسامان کی سپلائی میں رکاوٹ ڈالی جائے اور روسی توانائی پر انحصار کو مزید کم کیا جا سکے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے جمعے کو روس کی 'جنگی مشین' کو نشانہ بنانے والی اہم نئی پابندیوں کو متعارف کرایا ہے تاکہ جنگی ساز وسامان کی سپلائی میں رکاوٹ ڈالی جائے اور روسی توانائی پر انحصار کو مزید کم کیا جا سکے۔ اس حوالے سے امریکی انتظامیہ کے اہلکار نے بتایا کہ امریکہ کا یہ اقدام روس اور دیگر ممالک سے تقریباً 70 اداروں کو ’کامرس‘ کی بلیک لسٹ میں شامل کر کے امریکی برآمدات کے حصول سے روک دے گا۔ اس کے علاوہ افراد، اداروں بحری اور ہوائی جہازوں پر بھی 300 سے زائد نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
سینیئر اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم کوشش ہے جو روس کی اُس سامان تک رسائی کو بڑے پیمانے پر محدود کر دے گی جو میدانِ جنگ میں اس کے لیے ضروری ہے اور گروپ سیون کے دیگر اراکین بھی نئی پابندیوں کو نافذ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔امریکی انتظامیہ کے اہلکار کا کہنا ہے کہ 'یہ بلاک جنگی سازو سامان کی سپلائی میں رکاوٹ ڈالنا اور روسی توانائی پر انحصار کو مزید کم کرنا چاہتا ہے۔ یہ اقدام بین الاقوامی مالیاتی نظام تک ماسکو کی رسائی کو بھی متاثر کرے گا اور اس کے تحت یوکرین میں جنگ کے خاتمے تک روسی اثاثوں کو منجمد رکھا جائے گا۔