لندن: برطانیہ کو تین ماہ کے اندر تیسرا وزیراعظم مل گیا ہے۔ منگل کو بھارتی نژاد رشی سونک نے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔ 42 سالہ رشی سونک بکنگھم پیلس پہنچے اور کنگ چارلس سے ملاقات کی۔ رشی سونک نے برطانیہ کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کئی وزراء کو عہدہ چھوڑنے کو کہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی رشی حکومت کی طرف سے شام تک تین اہم تقرریاں کی گئیں۔ Rishi Sunak Reshuffles Cabinet
کنزرویٹو پارٹی نے ٹویٹ کے مطابق برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم رشی سونک نے ڈومینک راب کو اپنا نائب وزیراعظم مقرر کردیا۔ اس کے ساتھ ڈومینک راب کو وزیر انصاف کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔
اسی دوران کنزرویٹو پارٹی نے ٹویٹ کیا کہ بین والیس کو دوبارہ برطانیہ کا وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔ وہ لز ٹرس کی حکومت میں بھی وزیر دفاع کی ہی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔ اب رشی سونک نے بھی ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی ہندوستانی نژاد کنزرویٹو ایم پی سویلا برورمین کو وزیر اعظم رشی سونک نے وزیر داخلہ کی ذمہ داری سونپی ہے۔ سویلا بریورمین سابق وزیر اعظم لز ٹرس کی حکومت میں برطانیہ کے ہوم سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز تھیں۔