اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 9:14 PM IST

ETV Bharat / international

New polio infection reported in Pakistan پاکستان میں پولیو کا نیا انفیکشن

پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے کے دارالحکومت لاہور میں ایک اور جنگلی پولیو وائرس کے انفیکشن کی نشاندہی ہوئی ہے۔ ملک کی وزارت صحت نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ New polio infection reported in Pakistan's Lahore

پاکستان میں پولیو کا نیا انفیکشن
پاکستان میں پولیو کا نیا انفیکشن

اسلام آباد: پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے کے دارالحکومت لاہور میں ایک اور جنگلی پولیو وائرس کے انفیکشن کی نشاندہی ہوئی ہے۔ ملک کی وزارت صحت نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ رواں سال لاہور میں پولیو کے چوتھے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں پولیو کے چار میں سے تین کیسز افغانستان میں انفیکشن کے ایک گروپ سے جینیاتی طور پر منسلک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Morocco Earthquake Update مراکش میں شدید زلزلہ، 632 افراد ہلاک، 329 زخمی

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال وزارت صحت نے 1700 نمونوں کی جانچ کی جن میں سے 22 یا تقریباً ایک فیصد میں جنگلی پولیو وائرس پایا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں اب تک دو بچے پولیو وائرس کے باعث فالج کا شکار ہو چکے ہیں۔ دونوں کیسز شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے جنوبی ضلع بنوں میں رپورٹ ہوئے، جو پولیو سے متاثرہ علاقہ ہے۔ وزارت کے مطابق لاہور میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم جاری ہے اور اتوار تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی وزارت صحت نے گذشتہ مئی میں کہا تھا کہ ملک کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے سیوریج کے نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں یہ بھی بتایا تھا کہ گذشتہ 10 اپریل کو خیبر پختونخواہ کے ضلع ہنگو اور صوبائی دارالحکومت پشاور سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں بھی وائرس کا پتہ چلا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details