اردو

urdu

ETV Bharat / international

West Asia Quad I2U2: امریکہ، بھارت، اسرائیل اور یو اے ای کا نیا گروپ، آئندہ ماہ پہلا اجلاس متوقع - آئی ٹو یو ٹو کیا ہے

امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے دنیا بھر میں امریکی اتحاد کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر بھارت، اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور امریکہ پر مشتمل ایک نیا گروپ اگلے ماہ اپنا پہلا آن لائن سربراہی اجلاس منعقد کرے گا۔ گروپ کا نام 'I2U2' رکھا گیا ہے جس کا مطلب 'بھارت، اسرائیل، امریکہ اور یو اے ای' ہے۔ West Asia Quad I2U2

new group of US, UAE, India, Israel to hold first summit next month
امریکہ، بھارت، اسرائیل اور یو اے ای کا نیا گروپ

By

Published : Jun 15, 2022, 5:23 PM IST

وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، امریکی صدر جو بائیڈن، اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زید النہیان اگلے ماہ منعقد ہونے والی آن لائن سمٹ 'I2U2' میں شرکت کریں گے اور غذائی تحفظ کے بحران اور تعاون کے دیگر شعبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ West Asia Quad I2U2

وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے جو بائیڈن کے دورے کے بارے میں صحافیوں کو بتایا کہ نیا اقدام ورچوئلی طور پر شروع کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ اگلے ماہ صدر جو بائیڈن کے خطے کے دورے کے دوران بھارت، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ نئے چار ملکی مذاکرات شروع کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چار ممالک کی اس آن لائن سمٹ کو 'I2U2' کا نام دیا گیا ہے، جس میں بھارت اور اسرائیل کو 'I' اور یو ایس و یو اے ای کو 'U' کے حرف سے ظاہر کیا گیا ہے، یہ نیا گروپ مغربی ایشیا پر توجہ مرکوز کریں گے۔ West Asia Quad I2U2

قابل ذکر ہے کہ یہ اجلاس جو بائیڈن کے 13 سے 16 جولائی تک مغربی ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران منعقد ہوگا۔ اس دوران جو بائیڈن اسرائیل، مغربی کنارے اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور خطے و اس سے باہر کے کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔ اہلکار نے بتایا کہ ’’بائیڈن کے دورے کا پہلا مرحلہ اسرائیل ہے۔ بائیڈن کا بطور صدر اس ملک کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ وہ تقریباً 50 سال قبل ایک نوجوان پارلیمنٹرین کے طور پر اسرائیل گئے تھے۔ اہلکار نے کہا کہ یہ بائیڈن کے وژن کا حصہ ہے کہ ایک نازک وقت میں عالمی سطح پر تعلقات کو برقرار رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت، امریکہ، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے نیا گروپ بنایا

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ I2U2 کا افتتاح سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے اکتوبر 2021 میں کیا تھا۔ "I2U2 شراکت داروں کا ایک مکمل طور پر نیا گروپ ہے۔ یہ مشرق وسطیٰ اور ایشیا میں اقتصادی اور سیاسی تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس میں تجارت، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، توانائی میں تعاون اور دیگر اہم مشترکہ مفادات پر کوآرڈینیشن کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details