اردو

urdu

ETV Bharat / international

Netanyahu on LGBT Laws نیتن یاہو نے ایل جی بی ٹی مخالف قوانین کی اجازت نہ دینے کا عہد کیا - اسرائل میں ایل جی بی ٹی مخالف قوانین

بنجامن نیتن یاہو نے اسرائیل میں ایل جی بی ٹی کیو مخالف قوانین کی اجازت نہ دینے کا عہد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی اسرائیل میں امتیازی سلوک کے خلاف قانون کو تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ Netanyahu on LGBT Laws

نیتن یاہو نے ایل جی بی ٹی مخالف قوانین کی اجازت نہ دینے کا عہد کیا
نیتن یاہو نے ایل جی بی ٹی مخالف قوانین کی اجازت نہ دینے کا عہد کیا

By

Published : Dec 26, 2022, 10:57 AM IST

یروشلم: اسرائیل کے نو منتخب وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی مخلوط حکومت ایل جی بی ٹی کے خلاف امتیازی سلوک کی اجازت دینے والے بلوں کو منظور نہیں کرے گی۔ نیتن یاہو کا یہ تبصرہ اتوار کو ان کے دو انتہائی دائیں اتحادیوں کے بیانات کے جواب میں سامنے آیا جن میں ڈاکٹروں اور کاروباری مالکان کو ایل جی بی ٹی لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کی اجازت دینے والے قوانین کو منظور کرنے کا عہدکیا تھا۔ پرو-سیٹلر ریلیجئس جی اونسٹ پارٹی کے قانون ساز اورٹ اسٹرک نے کان ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی اسرائیل کے امتیازی سلوک کے خلاف قانون کو تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پارٹی کے ایک اور قانون ساز سمچا روٹ مین نے کان ریڈیو کو بتایا کہ ہوٹلوں اور ریستورانوں جیسے نجی کاروبار کے مالکان کو ایل جی بی ٹی کیو لوگوں کے لیے سروس سے انکار کرنے کی اجازت دی جائے گی، اگر یہ ان کے مذہبی جذبات کو نقصان پہنچاتا ہے۔" نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اس تبصرہ کے خلاف اپنے معاونین کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تبصرہ "ناقابل قبول" ہے۔ نیتن یاہو کے مطابق، اتحادی معاہدے ایل جی بی ٹی لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی اجازت نہیں دیتے یا اسرائیل میں کسی دوسرے شہری کی طرح خدمات حاصل کرنے کے ان کے حقوق کو نقصان نہیں پہنچاتے ہیں۔" نیتن یاہو کی نئی مخلوط حکومت کی جمعرات تک حلف برداری متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل جی بی ٹی قیو برادری کو خراج عقیدت

واضح رہے کہ ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کے بہت سے لوگ اسرائیل کی فوج، پارلیمنٹ اور فن کی دنیا میں کھل کر کام کر رہے ہیں ۔ اسرائیل کے کئی سابق وزرا کھلے عام ہم جنس پرست رہ چکے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details