اردو

urdu

ETV Bharat / international

Nepal Elections 2022 نیپال میں پرامن طریقے سے 61 فیصد پولنگ

نیپال میں اتوار کو پارلیمانی اور سات صوبائی اسمبلیوں کے لیے انتخابات ہوئے۔ نیپال کے الیکشن کمیشن کے مطابق تمام 22 ہزار پولنگ بوتھوں پر پولنگ شام 5 بجے سے پہلے ختم ہوگئی۔ اس دوران تقریباً 61 فیصد پولنگ درج ہوئی۔ Total percent polling in Nepal

نیپال میں پرامن طریقے سے 61 فیصد پولنگ ہوئی
نیپال میں پرامن طریقے سے 61 فیصد پولنگ ہوئی

By

Published : Nov 21, 2022, 12:23 PM IST

کھاٹمنڈو: نیپال میں پارلیمنٹ اور سات صوبائی اسمبلیوں کے نئے نمائندوں کے لیے انتخابات اتوار کو پرامن طریقے سے ہوئے۔ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 61 فیصد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ کمیشن نے کہا کہ یہ تخمینہ ابتدائی اعداد و شمار پر مبنی ہے اور حتمی اعداد و شمار ملنے کے بعد اس میں ایک یا دو فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔ انتخابات میں کل 17988570 ووٹرز ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔ انتخابی مبصرین کا خیال ہے کہ اس بار ووٹرز کی مایوسی واضح طور پر دکھائی دے رہی تھی اور بڑی جماعتوں کو ایوان زیریں کی نشستوں کے لیے آزاد امیدواروں، خاص طور پر نیشنل انڈیپنڈنٹ پارٹی کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔ Nepal parliament and provincial Election End

غورطلب ہے 13 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران بڑی جماعتوں کی مایوسی بھی واضح طور پر نظر آرہی تھی، تب ووٹںگ 72 فیصد سے زائد تھی۔ تاہم، نیپال میں گزشتہ روز ہونے والی پولنگ میں بعض مقامات پر تنازعات اورتشدد کے واقعات سامنے آئے، جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ ورنہ الیکشن بڑی حد تک پرامن رہا۔ پولیس نے شرپسندوں کو منتشر کرنے کے لیے روتہاٹ، سراہہ، چتون، ڈولکھا، باجورہ اور ہُملا اضلاع میں ہوائی فائرنگ کی۔

چیف الیکشن کمشنر دنیش تھپلیہ نے پولنگ ختم ہونے کے بعد منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا، "ہمیں ملک کے مختلف حصوں میں چھٹپٹ تشدد کے دوران باجوڑہ میں ایک شخص کی المناک موت اور دیگر کے زخمی ہونے پر افسوس ہے۔" انہوں نے کہا کہ ہم زخمیوں کو ضروری علاج فراہم کر رہے ہیں۔ تھپلیہ نے بتایا کہ باجورہ میں زخمی ہونے والے دو افراد کا علاج کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر زخمی علاج کے بعد گھر واپس جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سورکھیت، نولپراسی ایسٹ، گلمی اور باجورہ میں کم از کم 15 پولنگ اسٹیشنوں میں پولنگ متاثر ہوئی، جہاں کمیشن ایک ہفتے کے اندر دوبارہ پولنگ کرائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Nepal Elections نیپال میں پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ شروع

پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے کل 11543 امیدوار میدان میں ہیں۔ کمیشن کے مطابق ایف پی ٹی پی سسٹم کے تحت 2412 امیدوار ایوان کی نشستوں کے لیے میدان میں ہیں۔ ان میں سے 2187 مرد اور 225 خواتین ہیں۔ اس کے علاوہ 110 متناسب نمائندگی کی نشستوں کے لیے کل 2199 امیدوار ہیں، جن میں سے 1187 خواتین اور 1012 مرد ہیں۔ اسی طرح ایف پی ٹی پی سسٹم کے تحت 330 صوبائی نشستوں پر 3,224 امیدوار جن میں 280 خواتین اور ایک 'دیگر' شامل ہیں، الیکشن لڑ رہے ہیں۔ متناسب طور پر 220 نشستوں کی نمائندگی کرنے والے 3708 امیدوار (1511 خواتین سمیت) میدان میں ہیں۔ Nepal General And Provincial Election 2022

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details