اردو

urdu

ETV Bharat / international

Turkish FM on Muslims مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے کو سیاست سے بالاتر رکھنے کی ضرورت - Turkish FM On Muslims

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، جو اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے نیویارک میں تھے، نے اسلامی تعاون تنظیم کے سالانہ رابطہ اجلاس سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں کہا کہ ہمیں مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے کو سیاست سے بالاتر رکھنے کی ضرورت ہے۔ Turkish FM On Muslims

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 23, 2022, 6:50 PM IST

انقرہ: ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہمیں مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے کو سیاست سے بالاتر رکھنے کی ضرورت ہے۔ میولود چاوش اولو، جو اقوام متحدہ (یو این) کی 77ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے نیویارک، میں تھے، نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سالانہ رابطہ اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہم نتائج صرف اسی صورت میں حاصل کیے جا سکتے ہیں جب مسلم دنیا یکجہتی کے ساتھ کام کرے۔Turkish FM On Muslims

انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 15 مارچ کو 'اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ بڑی اہم مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ قران کا فرمان ہے 'مومن تمہارے بھائی ہیں اور اپنے بھائیوں کے ساتھ امن میں رہو۔' 'ہمیں مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے کو سیاست سے بالاتر رکھنے کی ضرورت ہے۔ ہماری آواز صرف اسی صورت میں سنی جا سکتی ہے جب ہم ان مسائل پر مل کر کام کریں جن سے پوری امت کا تعلق ہے۔''

انہوں نے کہا کہ ترکی اپنے فلسطینی بھائیوں کی ٹھوس حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ ''یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم فلسطین کی ریاست کا دفاع کریں، جو کہ ایک آزاد اور خودمختار ریاست ہے اور مشرقی القدس اس کا دارالحکومت ہے۔''انہوں نے کہا کہ ترک قبرص کو غیر منصفانہ تنہائی اور پابندیوں کا سامنا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ او آئی سی کے رکن ممالک قبرصی ترکون کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ یونان میں مسلم ترک اقلیت بھی اپنے بنیادی حقوق اور آزادیوں سے محروم ہے، انہیں تعلیم میں اپنی نسلی شناخت اور خودمختاری استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بھائی ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔'

میولود چاوش اولو نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی طرف سے شائع کردہ تازہ ترین رپورٹ چین کے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے میں ایغور ترکوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو واضح طور پر ظاہر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Erdogan UNGA Address ہم امید اور دعا کرتے ہیں کہ کشمیر میں منصفانہ، مستقل امن اور خوشحالی قائم ہو

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details