اردو

urdu

ETV Bharat / international

UN Chief On Floods In Pakistan پاکستان کو بڑے پیمانے پر مدد کی ضرورت، گوئٹریس

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوئٹرس نے 9 اور دس ستمبر کو پاکستان کا دورہ کیا اس دوران نے انہوں نے کہا کہ 'کہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہونے والے پاکستان کو بڑے پیمانے پر مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے درخواست کی کہ وہ اس ملک کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر فوری مالی امداد کرے۔' Antonio Guterres On Floods In Pakistan

پاکستان کو بڑے پیمانے پر مدد کی ضرورت، گوئٹریس
پاکستان کو بڑے پیمانے پر مدد کی ضرورت، گوئٹریس

By

Published : Sep 11, 2022, 1:24 PM IST

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوئٹرس نے کہا کہ انسان نے قدرت کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے اور یہ پاکستان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قدرت کا بدلہ لینا کتنا تباہ کن ہے۔ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے حالات مزید خراب ہوچکے ہیں۔ پاکستان کا ایک تہائی حصہ اس سیلاب سے نبرد آزما ہے۔ بحران کی اس گھڑی میں گوئٹرس نے 9 اور 10 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کیا۔ گوئٹرس ہفتہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہونے والے پاکستان کو بڑے پیمانے پر مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے درخواست کی کہ وہ اس ملک کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر فوری مالی امداد کرے۔ Pakistan needs help

سیکرٹری جنرل نے اس موسمیاتی آفت کے بارے میں عالمی سطح پر آگاہی بڑھانے کے لیے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔ اس قدرتی آفت میں اب تک 1300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہیں۔ ملک کا تقریباً ایک تہائی حصہ سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ گوئٹرس نے نامہ نگاروں کو بتایا، "میں نے دنیا میں بہت سی انسانی آفات دیکھی ہیں، لیکن میں نے اس سطح کی آب و ہوا کی تباہی شاید ہی کہیں اور دیکھی ہے۔ میں نے آج جو کچھ دیکھا ہے اسے بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ سیلاب سے متاثر اتنا بڑا علاقہ جو میرے ملک پرتگال سے تین گنا بڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Devastating Floods in Pakistan پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے تین کروڑ افراد متاثر

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایک طرف ان لوگوں کے دکھوں کو دیکھ کر صدمہ پہنچا ہے تو دوسری طرف انہوں نے لوگوں کی حیرت انگیز برداشت اور حوصلے کی مثالیں بھی دیکھی ہیں۔ یہ آفات سے نمٹنے والے کارکنوں سے لے کر اپنے پڑوسیوں کی مدد کرنے والے عام لوگوں تک میں نظر آئے۔ انہوں نے ہفتے کی صبح دارالحکومت اسلام آباد سے صوبہ سندھ کے علاقے سکر کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ ملک کے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی تھے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details