اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے جمعہ کے روز کہا کہ غزہ میں تشدد سے اپنے گھروں سے بے گھر ہونے والی 493,000 خواتین اور لڑکیوں میں ایک اندازے کے مطابق 900 نئی بیوہ خواتین شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتیرس کے نائب ترجمان فرحان حق نے حال ہی میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ "یو این ویمن ریپڈ" کے حوالہ سے کہا کہ اقوام متحدہ کے اندازہ سے نئی بیوہ ہونے والی خواتین کے تعداد بے گھر ہونے والوں میں زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ اعدادوشمار غزہ میں 7 اکتوبر سے جمعرات کے روز تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سے اخذ کیے گئے ہیں جن کو اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے اپنے ریلیف ویب پر پوسٹ کیے ہیں۔
حالیہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جاری تشدد میں غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 4,137 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں اور ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 53 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔ ایسے حالات میں غزہ میں امداد پہنچانے کا کام آج سے شروع کیا گیا ہے۔ حماس کے میڈیا آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امدادی قافلہ میں 20 ٹرک شامل ہیں جن میں ادویات، طبی سامان اور محدود مقدار میں خوراک کا سامان (ڈبہ بند سامان) ہے۔