سیئول:جنوبی کوریا میں ہالووین فیسٹیول کے دوران گزشتہ شب ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ دارالحکومت سیئول میں ہیلووین تہوار کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی تھی بہت زیادہ ہجوم کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد بھگدڑ کے درمیان درجنوں افراد کو دل کا دورہ پڑا اور 149 لقمہ اجل بن گئے۔ Halloween Stampede in South Korea
تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کی مارکیٹ میں جاری ہیلووین پارٹی میں خوفناک منظر دیکھنے کو ملا۔ پارٹی میں مبینہ طور پر ایک لاکھ لوگوں کے ہجوم میں بھگدڑ مچ گئی جس کے بعد درجنوں لوگ سڑک پر بے ہوش ہو گئے۔ ہلاکتوں کی تعداد 149 ہو گئی ہے جب کہ 100 سے زائد افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ 50 سے زائد افراد کو بیک وقت دل کا دورہ پڑا۔ جس کے بعد ہیلووین تہوار کا جشن ماتم میں بدل گیا۔ اس معاملے کا ویڈیو بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں پولیس اہلکار بے ہوش سڑکوں پر پڑے لوگوں کو سی پی آر دیتے نظر آ رہے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ جنوبی کوریا کے حکام نے کہا کہ 'دارالحکومت سیئول میں ہیلووین فیسٹیول تہوار کے دوران ایک تنگ سڑک میں ایک بڑے ہجوم میں کچل جانے کے بعد سینکڑوں افراد زخمی ہوئے اور ہلاکت کا خدشہ ہے۔ نیشنل فائر ایجنسی کے ایک اہلکار چوئی چیون سِک نے بتایا کہ ہفتہ کی رات اٹاون لیزر ڈسٹرکٹ میں ہجوم کی وجہ سے تقریباً 149 افراد ہلاک ہوئے ان میں تقریباً 50 افراد کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئی ہے۔
افسر چوئی نے کہا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ سیئول میں ہیملٹن ہوٹل کے قریب ایک تنگ سڑک پر بڑے ہجوم نے کئی لوگوں کو کچل دیا۔ سیئول میں 400 سے زیادہ ایمرجنسی ورکرز اور ملک بھر سے 140 گاڑیاں، جن میں تمام اہلکار شامل ہیں، زخمیوں کے علاج کے لیے سڑکوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔