اردو

urdu

ETV Bharat / international

Storm in Philippines فلپائن میں نالگے طوفان سے تقریبا سو افراد ہلاک - فلپائن میں طوفان سے درجنوں لاپتہ

فلپائن میں شدید طوفان نالگے سے مرنے والوں کی تعداد 100 ہو گئی ہے۔ فلپائن کی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل نے بتایا کہ طوفان سے مرنے والے افراد میں سے 58 کی شناخت ہو چکی ہے جب کہ 40 کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ dozens missing in storm ravaged Philippines

فلپائن میں نالگے طوفان سے تقریبا سو افراد ہلاک
فلپائن میں نالگے طوفان سے تقریبا سو افراد ہلاک

By

Published : Oct 31, 2022, 11:50 AM IST

منیلا: فلپائن میں ہفتے کے آخر میں آنے والے تباہ کن نالگے طوفان سے کم از کم 100 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس طوفان کی وجہ سے ملک کے کئی حصوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ حکومت نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ نیشنل کونسل فار ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ 58 افراد کی ہلاکت کی شناخت ہو چکی ہے، جب کہ دیگر 42 کی شناخت کی جا رہی ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ رپورٹ کئے گئے 63 لاپتہ میں سے 25 کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ دیگر 38 کی شناخت کی جا رہی ہے۔ Storm Nalgae in Philippines

ایجنسی نے کہا کہ 53 اموات جنوبی فلپائن میں مسلم منڈاناؤ (بی اے آر ایم ایم ) کے بنگسامورو خود مختار علاقے میں ہوئیں۔ اس کے ساتھ ہی دیگر ہلاکتیں وسطی فلپائن کے مرکزی جزیرے لوزون کے نو علاقوں اور جنوبی فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ کے دیگر علاقوں میں ہوئی ہیں۔ ایجنسی نے کہا کہ نالگے طوفان سے 10.8 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ 364 سڑکوں اور 82 پلوں کو نقصان پہنچا اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details