برسلز: جون میں میڈرڈ میں ہونے والی چوٹی کانفرنس Madrid Summit میں شمالی اٹلانٹی ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے رکن ممالک نئے اسٹریٹجک اتحاد کے تصور کے تحت روس کو امن اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیں گے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ گروپ کا نیا تزویراتی تصور ایک اہم دستاویز ہے جس میں رکن ممالک نیٹو کی اقدار اور مقصد کی توثیق کرتے ہوئے سلامتی کے ماحول کا اجتماعی جائزہ فراہم کرتے ہیں۔ سکیورٹی چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی وضاحت کرتے ہیں۔ اتحاد کی مستقبل کی سیاسی اور عسکری ترقی کے لیے رہنما خطوط بھی تیار کرتے ہیں۔NATO on Russia
اسٹولٹن برگ کے مطابق نیٹو کے نئے اسٹریٹجک تصور میں چین کا بھی ذکر ہوگا جس کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ نیٹو کے مفادات، اقدار اور سلامتی کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔ اسٹولٹن برگ نے 26 مئی کو اعلان کیا تھا کہ نیٹو کی نئی حکمت عملی کے تحت روس کو مزید اسٹریٹجک پارٹنر نہیں سمجھا جائے گا۔ نیٹو نے 2010 میں جو حکمت عملی اپنائی تھی اس میں روس کو اسٹریٹجک پارٹنر بنایا گیا تھا۔