ٹوکیو: جاپان کے قومی سلامتی سکریٹریٹ کے سربراہ تاکیو اکیبا اور امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اتوار کو روس میں وینگر گروپ کی نجی ملٹری کمپنی (پی ایم سی) اور اس کے سربراہ ییوگینی پریگوزن سے متعلق صورتحال کے بارے میں بات چیت کی۔ جاپانی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے بھی اتوار کو وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے روس کی صورتحال پر رپورٹ حاصل کی۔ قابل ذکر ہے کہ روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے جمعہ کو پریگوزن کے بیانات پر مسلح بغاوت کو اکسانے کے لئے ایک مجرمانہ مقدمہ شروع کیاتھا۔ ایف ایس بی نے کہا کہ روسی سرزمین پر تنازعہ بڑھنے کا خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Wagner rebellion ماسکو اور ویگنر میں سمجھوتہ، باغیوں کے خلاف الزامات واپس، پریگوژن کی بیلاروس منتقلی