نئی دہلی/قاہرہ: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو مصری کابینہ کی ہندوستانی یونٹ کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس موقع پر مصری وزیراعظم مصطفیٰ مدبولی کابینہ کے سات وزراء اور اعلیٰ حکام کے ہمراہ موجود تھے۔ ایک ٹویٹ میں وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ بات چیت میں تجارت اور سرمایہ کاری، قابل تجدید توانائی، گرین ہائیڈروجن اور فارما سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
قاہرہ میں اپنے پہلے پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی کی سربراہی میں مصری کابینہ میں نئے قائم ہونے والے ہندوستانی یونٹ کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ"وزیراعظم نے اس وقت اعلیٰ سطحی ہندوستانی ادارے کو قائم کرنے کے لیے مصر کا شکریہ ادا کیا اور حکومت کے پورے طریقہ کار کی تعریف کی۔‘‘ قبل ازیں وزیراعظم نے دوپہر میں قاہرہ پہنچنے کے بعد ہندوستانی تارکین وطن کے کچھ ارکان سے ملاقات کی۔
ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہاکہ "میں مصر میں ہندوستانی تارکین وطن کے گرمجوشی سے استقبال سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ ان کی حمایت اور پیار واقعی ہماری قوموں کے درمیان دائمی بندھن کی علامت ہے۔ یہ بھی قابل ذکر ہے کہ مصری ہندوستانی لباس پہنتے ہیں۔ واقعی، یہ ہمارے مشترکہ ثقافتی رشتوں کا جشن ہے۔"