امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی تائیوان سے روانہ ہوگئیں۔ Pelosi Departs from Taiwan قبل ازیں انہوں نے دارالحکومت تائی پے میں تائیوان کی صدر تسائی انگ وین سے ملاقات کی۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ آج ہمارا وفد تائیوان آیا ہے تاکہ یہ واضح کیا جا سکے کہ ہم تائیوان کے ساتھ اپنے وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہمیں اپنی دوستی پر فخر ہے۔
وہیں دوسری جانب اس دورے نے چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تنازع کو جنم دے دیا ہے۔چین امریکی رہنما کے دورہ تائیوان کو اپنی خودمختاری پر حملے کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ چین نے تائیوان کے ارد گرد فوجی مشقوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق یہ تائیوان کی اہم بندرگاہوں اور شہری علاقوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔دریں اثنا، چین کی دھمکیوں کے درمیان تائیوان کے صدر سائی انگ وین نے کہا ہے کہ ہم نہیں جھکیں گے"۔
یہ بھی پڑھیں: