اردو

urdu

ETV Bharat / international

Muhammed Name 'محمد' دنیا کے مقبول ترین ناموں میں سر فہرست - muhammed name

دنیا کی ایک چوتھائی سے زائد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے اور مسلمانوں کی اکثریت اپنے ناموں کے ساتھ نبی آخر الزماں محمد ﷺ کا نام لگاتی ہے۔ یہ نام دنیا کے مقبول ترین ناموں کی فہرست میں شامل ہے۔ Muhammed Name

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jun 24, 2023, 9:09 AM IST

واشنگٹن: گلوبل انڈیکس نے دنیا میں مقبول ترین ناموں کی فہرست جاری کی ہے جس میں سب سے اوپر جو نام ہے وہ اسم محمد ہے۔ دنیا کی ایک چوتھائی سے زائد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے اور مسلمانوں کی اکثریت اپنے ناموں کے ساتھ نبی آخر الزماں محمد ﷺ کا نام لگاتے ہیں جب کہ یہ نام دنیا کے مقبول ترین ناموں کی فہرست میں شامل ہے۔ دنیا کے مقبول ترین ناموں سے متعلق گلوبل انڈیکس نے سال 2023 کی رینکنگ سے متعلق فہرست جاری کی ہے جس میں نام محمد سرفہرست رہا ہے۔

معیشت، سائنس، تعلیم، سفر، آرٹس، ٹیک، ڈیموگرافی، جغرافیہ، سیاست، ملٹری، نقشے، کھیل وغیرہ سے متعلق عالمی اعداد و شمار پر مبنی معلومات فراہم کرنے والے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کی نئی رینکنگ کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا مقبول ترین پہلا نام ’محمد‘ ہے۔گلوبل انڈیکس کے مطابق نام ’محمد‘ دنیا بھر میں تقریباً 13 کروڑ 33 لاکھ 49 ہزار 300 افراد کے ناموں سے پہلے استعمال ہوتا ہے۔

اس عالمی فہرست میں دوسرے نمبر پر جس نام نے جگہ پائی ہے وہ ماریہ ہے جو دنیا کے 6 کروڑ 11 لاکھ 34 ہزار 526 خواتین کا ہے۔ تیسرا نمبر نام ’نوشی‘ مقبول ترین ہے جو 5 کروڑ 58 لاکھ 98 ہزار 624 خواتین سے جڑا ہے۔ اس فہرست میں نام ’احمد‘ چھٹے نمبر پر موجود ہے جو دنیا کے تقریباً ڈیڑھ کروڑ لوگوں کا نام ہے جب کہ آٹھویں نمبر پر ’’علی‘‘ نام رکھنے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ 47 لاکھ 63 ہزار 733 ہے۔ فہرست میں 12 ویں نمبر پر موجود نام ’’عبدل‘‘ کے نام سے ایک کروڑ 21 لاکھ 63 ہزار 978 افراد ہیں۔

مزید پڑھیں: دنیا کا سب سے پرامن ملک کونسا ہے؟

دنیا کے 25 ناموں پر مشتمل اس فہرست میں سب سے آخری مقبول نام ’ہوئی‘ ہے جو چینی عوام میں معروف نام ہے اس کے علاوہ اس فہرست میں جن ناموں نے جگہ پائی ہے ان مین جوز، وی، یان، جان، ڈیوڈ، لی، اینا، ینگ، مائیکل، جوآن، میری، جین، روبرٹ، لوئس، کارلوس، جیمس، انتونیو اور جوزف بھی شامل ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details