ماسکو: روس نے بدھ کو کہا کہ اگر یورپی یونین اس کے اثاثوں کو منجمد کرتا ہے تو وہ مناسب جوابی کارروائی کرے گا۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بدھ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ’’ہم ایک بار پھر خبردار کرتے ہیں کہ اگر روسی شہریوں، کاروباری اداروں، ہمارے ملک کی املاک کو ضبط کیا گیا تو مناسب زبردست کارروائی کی جائے گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس وقت روس کے جوابی اقدامات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔Moscow warns EU on Russian Assets
انہوں نے کہاکہ "میں ابھی نہیں کہہ سکتی کہ وہ اقدامات کیا ہوں گے۔ کیونکہ یہ دیکھنا ہوگا کہ ہمارے خلاف کیا اقدامات کیے جائیں گے اور اس کے جواب میں کیا اقدامات کیے جائیں گے، لیکن وہ باہمی اور حقیقی ہوں گے، کچھ بھی ہوا میں نہیں ہوگا۔ یورپی کاروبار کے مفادات سمیت نتائج اس کی ذمہ داری صرف برسلز پر عائد ہوگی۔"