اردو

urdu

ETV Bharat / international

Military aid to Ukraine ماسکو کو روس اور مغرب کے درمیان براہ راست فوجی تصادم کا خدشہ - یوکرین کو مزید فوجی امداد

ماسکو نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو مزید فوجی امداد بھیجنے کے امریکی فیصلے سے روس اور مغرب کے درمیان براہ راست فوجی تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ روز امریکا نے یوکرین کے لیے مزید 625 ملین ڈالر (62 کروڑ ڈالر) کی فوجی امداد کا اعلان کیا تھا۔ Military aid to Ukraine

Moscow fears direct military confrontation with Russia and West due to Military aid to Ukraine
ماسکو کو روس اور مغرب کے درمیان براہ راست فوجی تصادم کا خدشہ

By

Published : Oct 5, 2022, 8:30 PM IST

ماسکو: یوکرین کو مزید اسلحہ دینے کے امریکی اعلان پر ماسکو نے براہ راست فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ماسکو نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو مزید فوجی امداد بھیجنے کے امریکی فیصلے سے روس اور مغرب کے درمیان ’براہ راست فوجی تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔‘ امریکا میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے فوجی امداد کے حوالے سے کہا کہ یہ ماسکو کے لیے براہ راست خطرہ ہے، فوجی امداد امریکا کو یوکرین کے ساتھ روس کے تصادم میں باقاعدہ حصے دار بنا دیتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے یوکرین کے لیے مزید 625 ملین ڈالر (62 کروڑ ڈالر) کی فوجی امداد کا اعلان کیا تھا، جدید امریکی ہتھیاروں نے قابض روسی افواج کے خلاف یوکرین کی مزاحمت کی قوت میں کافی اضافہ کیا ہے۔ Military aid to Ukraine

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War اب بھی کتنا خون بہنا ہوگا؟ پوپ فرانسس نے پوتن اور زیلنسکی سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی

یوکرینی فوجیوں نے حالیہ ہفتوں میں ملک کے شمال مشرق اور جنوب میں نمایاں پیش رفت کی ہے، مجموعی طور پر، 24 فروری کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کے یوکرین پر حملے کے بعد سے، واشنگٹن نے کیف کے لیے تقریباً 17 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا وعدہ کیا ہے۔اس سلسلے میں امریکی صدر جو بائیڈن نے زیلنسکی سے بات چیت بھی کی، انھوں نے واضح کیا کہ کسی بھی سطح پر پیوٹن کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details