کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے مشرقی لندن شہر کے ایک بستی کے نائٹ کلب South Africa Nightclub میں 22 افراد پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔ بریگیڈیئر ٹیمبینکوسی کنانا نے کہا کہ احادثے کے متعلق عوام نے پولیس کو سے آگاہ کیا تھا۔ کنانا نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ’’ان کی موت جن حالات میں ہوئی ان کی تحقیقات جاری ہیں،‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ 18 سے 20 سال کی عمر کے نوجوانوں کی موت کی وجہ کا تعین کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔
South Africa Nightclub Incident: جنوبی افریقہ کے نائٹ کلب میں بائیس افراد مردہ پائے گئے
پولیس نے بتایا کہ اتوار کے روز جنوبی افریقہ کے جنوبی شہر مشرقی لندن کی ایک بستی کے نائٹ کلب South Africa Nightclub میں کم از کم 22 افراد مردہ پائے گئے ہیں۔
ایسٹرن کیپ کی صوبائی کمیونٹی اور سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار یوناتھی بنکوز نے جائے وقوعہ سے بات کرتے ہوئے موت کی وجہ بھگدڑ کو مسترد کیا۔ بنکوز نے ٹیلی فون پر خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ "یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ یہ بھگدڑ ہے کیونکہ مرنے والوں کے اوپر کوئی زخم نہیں ہیں۔"ایک علاقائی مقامی اخبار، ڈسپیچ لائیو نے رپورٹ کیا کہ "میزوں، کرسیوں اور فرش پر لاشیں بکھری پڑی ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: Mass Shooting in Norway: ناروے کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، متعدد زخمی