ریاستی اٹارنی جنرل کے دفتر (FGE) نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ سینٹرل میکسیکو میں 19 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ جن میں 16 مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس حملے میں دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام نے ابھی تک فائرنگ کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ میچاوکین اور اس کا ہمسایہ گواناجواٹو میکسیکو کی دو سب سے زیادہ پرتشدد ریاستیں ہیں، جہاں پر منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث گروپوں کے درمیان لڑائی ہوتی رہتی ہے۔ Central Mexico Firing
Central Mexico Firing: سینٹرل میکسیکو میں فائرنگ، ایک درجن سے زائد افراد ہلاک
سینٹرل میکسیکو میں انیس افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، جن میں 16 مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس حملے میں دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام نے ابھی تک فائرنگ کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ Central Mexico Firing
سینٹرل میکسیکو میں فائرنگ، ایک درجن سے زائد افراد ہلاک
میکسیکو 2006 سے پر تشدد کے جھڑپ میں پھنس گیا ہے جب حکومت نے وفاقی فوجیوں کے ساتھ مل کر ایک متنازعہ انسداد منشیات آپریشن شروع کیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اس کے بعد سے اب تک 340,000 سے زیادہ افراد کا قتل ہو چکا ہے، جن میں سے زیادہ تر کا الزام مجرموں کے درمیان لڑائی پر لگایا گیا ہے۔