اردو

urdu

ETV Bharat / international

Coronavirus  دنیا میں گزشتہ چار ہفتوں کے دوران کورونا سے 64 ہزار سے زائد افراد کی موت

جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 28 دنوں میں کورونا کے 20520411 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 605577251 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران اس وائرس کی وجہ سے 64029 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس وباسے دنیا میں اب تک 6503412 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ Increase in Covid cases worldwide

کورونا
کورونا

By

Published : Sep 6, 2022, 10:53 AM IST

دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کی وبا کے اتار چڑھاؤ کے نئے معاملات کے درمیان گزشتہ چار ہفتوں میں اس بیماری کی وجہ سے 64029 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

Increase in Covid cases worldwide

جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 28 دنوں میں کورونا کے 20520411 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 605577251 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران اس وائرس کی وجہ سے 64029 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس وباسے دنیا میں اب تک 6503412 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گزشتہ چار ہفتوں میں 13507 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے بعد جاپان میں 7401، جرمنی میں 2904، اٹلی میں 2696، روس میں 1935، جنوبی کوریا میں 1857، آسٹریلیا میں 1742، اسپین میں 1710، فرانس میں 1652، ایران میں 1526، ہندوستان میں 1308 اور میکسیکو میں 1302 لوگوں کی اس وائرس سے اموات ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:دنیا بھر میں کورونا وائرس 16.73 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر


اب تک دنیا میں 316979976 لوگوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائےجا چکے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details