اردو

urdu

ETV Bharat / international

Monkeypox Cases: تیس ممالک میں منکی پوکس کے پانچ سو سے زیادہ کیسز کی تصدیق

عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں منکی پوکس کے معاملوں Monkeypox Cases میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اب تک 30 ممالک سے منکی پوکس کے 550 سے زیادہ کیسز کے بارے میں اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔

WHO
عالمی ادارہ صحت

By

Published : Jun 2, 2022, 7:49 PM IST

جنیوا:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا کے 30 ممالک میں منکی پوکس Monkeypox Cases کے 550 سے زیادہ معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈانوم گیبریئس نے نامہ نگاروں کو بتایا ’’اب تک، ڈبلیو ایچ او کو 30 ممالک سے منکی پوکس کے 550 سے زیادہ معاملوں کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں‘‘۔

ڈبلیو ایچ او نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں منکی پوکس کے معاملوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس کے پیش نظر، متاثرہ ممالک کو اپنی نگرانی کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ وسیع تر کمیونٹی میں معاملے تلاش کیے جاسکیں۔ مسٹر گیبریئس نے کہا ’’منکی پوکس کے معاملات متاثرہ افراد کو ان کی مناسب دیکھ بھال کرنے سے بھی روک سکتے ہیں۔ اس سے انفیکشن کا پھیلنا مشکل ہو جاتا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’منکی پوکس کے معاملات اپنے آپ ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں، لیکن کچھ معاملات سنگین ہو سکتے ہیں۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details