غزہ، فلسطین: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منگل کو کہا ہے کہ غزہ پٹی میں 7 اکتوبر سے 28 نومبر تک طبی سہولیات اور صحت کے کارکنوں پر حملوں کی تعداد 203 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے ایکس پر لکھا کہ ’’ 7 اکتوبر سے 28 نومبر تک صحت دیکھ ریکھ پر حملوں کی ایک بے مثال تعداد درج کی گئی، اسپتالوں، ایمبولینس، طبی سپلائی پر 203 حملے اور صحت دیکھ ریکھ کارکنان کو حراست میں رکھنا، یہ سب قابل قبول نہیں ہے، اس کا واحد حل مستقل جنگ بندی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
غزہ جنگ: اسرائیل کی بمباری سے 15252 فلسطینی جاں بحق، حوثیوں کا کئی بحری جہازوں پر حملہ
7 اکتوبر کو حماس نےغزہ پٹی سے اسرائیل کے خلاف زبردست راکٹ حملہ کیا اور سرحد کی خلاف ورزی کی۔ اسرائیل نے جوابی حملہ کیا اور غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا، پانی، خوراک اور ایندھن کی سپلائی منقطع کر دی۔ 27 اکتوبر کو، اسرائیل نے حماس کے جنگجوؤں کو ختم کرنے اور یرغمالیوں کو بچانے کے بیان کردہ ہدف کے ساتھ غزہ پٹی میں زمینی دراندازی شروع کی۔
24 نومبر کو، قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک عارضی جنگ بندی اور کچھ قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ غزہ پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کے معاہدے کی ثالثی کی۔ جنگ بندی میں کئی بار توسیع کی گئی، جو گزشتہ جمعہ کو اس وقت ختم ہوئی جب اسرائیلی افواج نے غزہ پٹی میں حماس کے خلاف دوبارہ جنگ شروع کی اور الٹا الزام لگایا کہ حماس نے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
یو این آئی