نیویارک: اقوام متحدہ کے جوائنٹ سکریٹری انتونیو گوٹیرس نے اُن صنعتی ممالک پر پاکستان کی مدد کے لیے زور دیا جو آب و ہوا کو تباہ کرنے والا 80 فیصد اخراج کرتے ہیں، تاکہ ملک کی بحالی، موافقت اور آفات سے لچک پیدا کرنے میں مدد ملے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بحث کا اختتام کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سربراہ نے پاکستان کی مدد کو صنعتی ممالک کی ’اخلاقی ذمہ داری‘ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار یہ پاکستان ہے، کل یہ ہمارے ملک اور ہماری کمیونٹیز میں سے کوئی بھی ہو سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعہ کے روز متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں عطیہ دینے والے ممالک اور اداروں پر زور دیا گیا کہ وہ بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مکمل تعاون فراہم کریں۔