اردو

urdu

ETV Bharat / international

US FAA to briefly close some Montana کناڈا کی سرحد کے قریب مونٹانا کی فضائی حدود بند، ایف اے اے - مونٹانا کی فضائی حدود بند

ایف اے اے نے ہفتے کے روز جاری ایک نوٹس میں کہا ہے کہ تمام طیارے پہلے سے پرواز بھر رہے ہیں، انہیں حفاظتی وجوہات کی بناء پر ممکنہ تیز ترین راستہ استعمال کرتے ہوئے علاقے سے باہر نکلنا چاہیے۔

ایف اے اے
ایف اے اے

By

Published : Feb 12, 2023, 10:40 AM IST

واشنگٹن، امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے دفاعی وجوہات کی بنا پر کناڈا کی سرحد کے قریب ملک کے مونٹانا صوبے کے شہر ہاورے کے ارد گرد کی فضائی حدود کو بند کر دیا ہے۔ایف اے اے نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ ایف اے اے کے مطابق یہ فضائی حدود امریکی محکمہ دفاع کی سرگرمیوں کی حمایت میں بند ہے تاہم اس کے علاوہ کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ (این او آر اے ڈی) نے کل کہا کہ شمالی کناڈامیں ایک مشکوک چیز کو اونچائی پر پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ بعد ازاں کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ یوکون کے اوپر ایک نامعلوم چیز کو امریکی ایف-22 نے مار گرایا۔

مسٹر ٹروڈو نے کہا کہ انہوں نے اس واقعے کے بارے میں امریکی صدر جو بائیڈن سے بات چیت کی۔وائٹ ہاؤس نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے اندر مشکوک شے کا پتہ چلا۔ یہ ایک بغیر پائلٹ کی چیز تھی۔ پینٹاگن کے پریس سکریٹری بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائڈر نے کل کہا کہ این او آر اے ڈی نے جمعہ کو دیر گئے الاسکا کے اوپر اس چیز کا پتہ لگایا اور امریکی فضائی حدود میں دو ایف- 22 طیاروں کے ذریعے اس کی نگرانی کی گئی اور پھر کناڈا کی فضائی حدود میں اس کا پتہ لگایا گیا۔

مسٹر رائڈر نے کہا کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور کناڈا کی وزیر دفاع انیتا آنند کے درمیان کل ہونے والی بات چیت اور امریکی اور کینیڈین حکام کے درمیان قریبی ہم آہنگی کے بعد، امریکی ایف-22 طیارے نے اے آئی ایم 9 ایکس میزائل کا استعمال کرتے ہوئے کناڈائی علاقے میں اس بلا پائلٹ چیز کو مار گرایا تھا۔

مزید پڑھیں:خلیج فارس سے ایف اے اے نے پروازیں معطل کیں

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details