نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی سرکاری آخری رسومات میں شرکت کے لیے آج شام دیر گئے ٹوکیو روانہ ہوں گے۔ خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا نے وزیر اعظم کے دورے کے بارے میں آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ تقریباً 12 سے 16 گھنٹے کے اس دورے کے دوران مسٹر مودی بدھو کان میں اور مسٹر آبے کے سرکاری آخری رسومات پروگرام میں شامل ہوں گے اوراس کے بعد اکاساکا پیلس میں ملاقات کے لیے جائیں گے۔
آبے کی آخری رسومات میں سو سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے، جن میں 20 سے زائد ممالک کے سربراہان مملکت یا حکومت کے سربراہ ہوں گے۔ امریکی نائب صدر کملا ہیرس بھی وہاں ہوں گی۔ کواترا نے کہا کہ مسٹر آبے کی ہندوستان سے دوستی کو اقتصادی تعلقات سے آگے جاکر عالمی مجموعی اسٹریٹجک تعلقات تک لانے میں تعاون کے پیش نظر ہندوستان نے مسٹر آبے کی موت پر 9 جولائی کو قومی سوگ کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعظم مسٹر مودی کے ساتھ بھی ان کے قریبی ذاتی تعلقات تھے۔