کینیڈا کے رہنما جگمیت سنگھ نے بھارت کی حالیہ تصاویر اور موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ Canadian Leader Criticize Modi Govt انہوں نے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے خطرے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ بھارتی نژاد کینیڈین رہنما نے نریندر مودی حکومت پر مسلم مخالف جذبات بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسے ختم کرنا چاہیے۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت میں رام نومی کے موقع پر متعدد شہروں اور قصبوں میں تشدد پھوٹ پڑا اور مشتعل ہجوم نے اقلیتوں کے کئی مذہبی مقامات میں شدید آتش زنی کی اور اشتعال انگیز سرگرمیاں انجام دیں۔
نیو ڈیموکریٹک پارٹی آف کینیڈا کے رہنما جگمیت سنگھ نے جمعرات کو اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے ایک ٹویٹ میں لکھا، 'میں بھارت میں مسلم کمیونٹی کے خلاف تصاویر، ویڈیوز اور جان بوجھ کر تشدد کی دھمکیوں سے کافی زیادہ پریشان ہوں۔ مودی حکومت کو مسلم مخالف جذبات کو روکنا چاہیے۔ لوگوں کےانسانی حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے۔ کینیڈا ہر جگہ امن قائم کرنے میں مضبوط کردار ادا کر سکتا ہے۔