غزہ: شمالی غزہ میں اسرائیل حماس کے خلاف اپنی زمینی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ حالانکہ زمینی کارروائی میں اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی بوکھلاہٹ میں اسرائیلی فوجیوں نے جمعہ کے روز تین یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا۔ ان ہلاکتوں کے خلاف اسرائیل میں احتجاج پھوٹ پڑا ہے۔ مظاہرین مذاکرات کے ذریعہ باقی ماندہ یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
- اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 3 یرغمالی ہلاک:
آئی ڈی ایف کے مطابق غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے غلطی سے تین اسرائیلی یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ فوج کے چیف ترجمان ، ریئر ایڈم۔ ڈینیئل ہاگاری نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے یرغمالیوں تک رسائی حاصل کی تاہم غلطی سے انہیں اپنے لیے خطرہ سمجھ بیٹھے۔ ہاگاری نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وہ اپنے اغوا کاروں سے بچ گئے تھے یا تنہا رہ گیے تھے۔ یرغمالیوں کی یہ ہلاکتیں جمعہ کو غزہ شہر شیجیہ کے علاقے میں ہوئی ہیں ، جہاں اسرائیلی فوج حماس کے عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔ ہاگاری نے کہا کہ فوج ، یرغمالیوں کی ہلاکتوں پرغم میں ہےاور تفتیش کی جا رہی ہے۔
- بائیڈن نے 3 یرغمالیوں کی ہلاکت کے بارے میں بریفنگ دی:
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کے مطابق ، صدر جو بائیڈن کو جمعہ کے روز ان کی قومی سلامتی کی ٹیم نے اسرائیلی فوج کے زریعہ غزہ میں تین یرغمالیوں کی ہلاکتوں سے متعلق بریفنگ دی۔ کربی نے اس ضمن میں کہا کہ، "یہ دل دہلا دینے والا ہے ، یہ افسوسناک ہے۔" کربی نے کہا کہ فوجیوں کے ہاتھوں یرغمالیوں کی ہلاکتوں کے معاملے میں امریکہ کو اسرائیل سے توقع ہے کہ اسرائیل ان حالات کو بہتر طور پر سمجھنے کے لئے تحقیقات کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اس واقعے کے بارے میں بہت کم جانکاری ہے۔
- مغربی کنارہ اور مشرقی یروشلم میں اسرائیلی جارحیت میں اضافہ: