اردو

urdu

ETV Bharat / international

Haj 2023 مناسکِ حج کی ادائیگی کا آغاز، لاکھوں عازمین منیٰ پہنچے - عازمین حج مکہ مکرمہ سے منیٰ کی طرف روانہ

مناسکِ حج کے چند ارکان کی تکمیل کے بعد عازمین حج منیٰ پہنچ گئے ہیں۔ عازمین کی منیٰ روانگی کا عمل اتوار کی رات سے شروع ہوا تھا۔ Haj pilgrims move from Makkah to Mina

عازمین حج کا منیٰ کی خیمہ بستی پہنچنے کا عمل شروع
عازمین حج کا منیٰ کی خیمہ بستی پہنچنے کا عمل شروع

By

Published : Jun 26, 2023, 10:14 AM IST

Updated : Jun 26, 2023, 2:59 PM IST

ریاض:سعودی عرب میں شدید گرمی کے بیچ مناسک حج کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ 10 لاکھ 50 ہزار بیرون ملکوں سے آئے عازمین حج منیٰ پہنچ گئے ہیں۔ عازمین کی روانگی کا عمل اتوار کی رات سے شروع ہو گیا تھا۔ العربیہ کے مطابق اتوار کے روز 25 جون کو اور سعودی عرب میں 8 ویں ذو الج کی شام آٹھ بجے سے عازمین کی روانگی شروع ہوئی اور پیر کی صبح دس بجے تک جاری رہا۔ خصوصی انتظامات کے تحت مخصوص وقت کے دوران اور ہر بس کے لیے متعین راستوں کے ذریعہ عازمین کو منیٰ پہنچایا گیا۔ اس آپریشن کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ عازمین کا یہ گروپ بیرون ملک سے آنے والوں کے 60 فیصد پر مشتمل ہے۔

وزارت حج و عمرہ کے ذیلی شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد قرنی نے بتایا کہ کہ عازمین حج کو منتقل کرنے کا عمل پیر کی دوپہر تک جاری رہے گا۔ اندرون ملک سے ایک لاکھ 80 ہزار عازمین طواف قدوم کرنے کے بعد منیٰ میں اپنی رہائش گاہوں تک پہنچیں گے۔ بیرون ملک سے آنے والے باقی 40 فیصد عازمین براہ راست میدان عرفات جائیں گے۔ ان میں ایک لاکھ 80 ہزار انڈونیشیائی عازمین حج بھی شامل ہے۔ اسی طرح 7 لاکھ وہ عازمین بھی شامل ہیں جو مکہ مکرمہ سے براہ راست منگل کو عرفات پہنچیں گے۔

Last Updated : Jun 26, 2023, 2:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details