واشنگٹن:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مشرق وسطی اور شمال افریقہ کے ملکوں جنہیں عام طور پر (ایم ای این اے۔ مینا) کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، انہیں جی ڈی پی میں پانچ فیصد اضافے کے ساتھ دکھایا ہے۔ IMF On Middle East, North Africa
آئی ایم ایف کے مطابق اگلے سال 2023 میں دنیا کے مالی حالات زیادہ برے ہوں گے اس لیے اس سے پہلے ان ممالک کی شرح نمو 3،6 تک رہ جائے گی۔آئی ایم ایف نے شرق اوسط اور شمالی افریقہ کے ان ملکوں میں افراط زر کی شرح کا اندازہ لگایا ہے کہ 2022 کی طرح اگلے سال میں بھی بلند رہے گا، رواں سال افراط زر کی ان ملکوں کی سطح 14،1 ہے۔ اس وجہ سے توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
مالیاتی فنڈ کے ایک ذمہ دار کا تیل برآمد کرنے والی اقوام کے بارے میں کہنا ہے کہ تیل کے مہنگا ہو جانے کی وجہ سے ان کی جی ڈی پی بہتر کارکردگی دکھا سکے گی۔آئی ایم ایف کے دائریکٹر برائے مشرق وسطی جہاد أزور نے کہا ہے کہ واضح رہے اس علاقے نے اس سے پہلے بھی معاشی دھچکوں کو روکا ہے۔ اس کے باوجود کہ یہ ملک معاشی جھٹکوں کے سنگم پر ہیں لیکن 2022 کی مختلف قسم کی وصولیاں سست رہیں گی۔