اردو

urdu

ETV Bharat / international

US House Speaker امریکی ایوان نمائندگان میں تیسرے روز بھی نہ ہو سکا اسپیکر کا انتخاب - امریکی ایوان کے اسپیکر کا انتخاب

امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے انتخاب میں زبردست رسہ کشی جاری ہے۔ تین دنوں میں 11 مرتبہ ووٹنگ ہو چکی ہے لیکن کسی امیدوار کو اکثریت نہیں مل رہی ہے۔ جمعرات کو مسلسل تیسرے دن ایوان کی کارروائی اسی وجہ سے ملتوی کرنی پڑی۔ US House speaker election

امریکی ایوان نمائندگان میں تیسرے روز بھی نہ ہو سکا اسپیکر کا انتخاب
امریکی ایوان نمائندگان میں تیسرے روز بھی نہ ہو سکا اسپیکر کا انتخاب

By

Published : Jan 6, 2023, 11:39 AM IST

واشنگٹن:امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے انتخاب میں گزشتہ تین دنوں میں ووٹنگ کے کئی راؤنڈ ہونے کے باوجود کسی بھی امیدوار کو اکثریت نہیں ملی اور اس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی کو مسلسل تیسرے دن ملتوی کرنا پڑا۔ جمعرات کو ایوان میں ہوئی ووٹنگ میں کیلیفورنیا سے امریکی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور ایوان میںریپبلکن لیڈر کیون میکارتھی دوپہر کو ووٹنگ کے مزید دو راؤنڈز میں اکثریت سے محروم رہے۔ 435 نشستوں والے ایوان زیریں میں ریپبلکنز کے پاس ڈیموکریٹس کے مقابلے میں کم اکثریت ہے۔ جب تک اسپیکر کا انتخاب نہیں ہو جاتا، ایوان کوئی قانون سازی کا کام نہیں کر سکتا۔ ایوان میں میک کارتھی کو زیادہ تر ریپبلکن اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل ہے، لیکن کچھ سخت گیر ان پر اسپیکر کی طاقت کو غیر مرکزی کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ امریکی ایوان کی 100 سالہ تاریخ میں پہلی بار اسپیکر کے انتخاب میں ایسی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ McCarthy in House speaker fight

واضح رہے کہ موجودہ اسپیکر نینسی پیلوسی کے مستعفی ہونے کے اعلان کے باعث نئے اسپیکر کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں۔ امریکی ایوان نمائندگان کی پہلی خاتون اسپیکر نینسی پیلوسی نے اعلان کیا کہ وہ جنوری میں ایوان میں ریپبلکنز کے کنٹرول سنبھالنے پر عہدہ چھوڑ دیں گی۔ اب وقت آگیا ہے کہ نئی نسل ڈیموکریٹک کی قیادت کرے۔ پیلوسی پہلی دفعہ 1987 میں ایوان کے لیے منتخب ہوئیں اور 2007 میں انہوں نے پہلی خاتون اسپیکر بن کر تاریخ رقم کی۔ انہوں نے دو مرتبہ اسپیکر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details