نیویارک، 8 اکتوبر (یو این آئی) نیویارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز نے تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔NYC Declares Emergency
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اپریل سے اب تک جنوبی سرحد سے 17 ہزار سے زائد تارکین وطن شہر پہنچ چکے ہیں۔حالیہ مہینوں میں، ٹیکساس، ایریزونا اور فلوریڈا جیسی ریپبلکن ریاستیں تارکین وطن کو جمہوری علاقوں میں بھیج رہی ہیں۔
ایڈمز نے جمعہ کو ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ستمبر سے ہر روز اوسطاً پانچ سے چھ بسیں شہر میں آ رہی ہیں۔