لاہور: پاکستان جماعت اسلامی (جے آئی) کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان کشیدگی کے باعث ملک میں مارشل لا نافذ ہوسکتا ہے۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جے آئی کے سربراہ نے کہا کہ موجودہ پی ڈی ایم حکومت ملک پر بوجھ بن چکی ہے۔ حکومت کی جانب سے احتجاج کو دبانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پُرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے۔
ایکسپریس ٹریبیون نے سراج الحق کے حوالے سے کہا کہ حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) انتخابات سے راہ فرار اختیار کرکے آئین اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں'۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ نگران پنجاب کی حکومت پی ڈی ایم کا حصہ ہے۔ ان کے (نگران حکومت کے) بیانات سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ طویل عرصے تک رہیں گے۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ ملک جمہوری عمل کے ذریعے وجود میں آیا ہے اور جمہوری طریقے سے ہی زندہ رہ سکتا ہے۔