میکسیکو سٹی: پیرو کے پونو علاقے کے جولیاکا ہوائی اڈے پر مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں کم از کم 17 حکومت مخالف مظاہرین ہلاک ہو گئے۔ پیرو کے وزیر اعظم البرٹو اوٹارولا نے ہوائی اڈے پر ہونے والے حملے کو ایک منصوبہ بند سازش قرار دیتے ہوئے پیر کے روز پراسیکیوٹر کے دفتر سے بغاوت کے منصوبہ سازوں کا سراغ لگانے اور انہیں سزا دینے کے لئے کہا۔ وزیر اعظم نے سرکاری سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے ایک خطاب میں کہا، "آج، 9,000 سے زیادہ لوگ ہوائی اڈے کے قریب جمع ہوئے، جن میں سے 2,000 نے پولیس اور ہوائی اڈے کی عمارتوں پر بے رحمانہ حملوں میں حصہ لیا۔" clashes between protesters security forces in Peru
انہوں نے کہا، 'حملے میں بہت سے ہلاکتیں ہوئی ہیں، جس پر ہم تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ جن لوگوں نے بغاوت کی منصوبہ بندی کی تھی وہ ان اموات کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔" غورطلب ہے کہ مظاہرین صدر ڈینا بولوارٹے کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دریں اثناء پیر کو مظاہرین نے ہوائی اڈے پر حملہ کر دیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 17 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو نابالغ بھی شامل ہیں۔ بولوارٹے نے 7 دسمبر 2022 کو پیرو کے اس وقت کے صدر پیڈرو کاسٹیلو کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد گرفتار کر لیاتھا۔ اس کے بعد وہ صدر کے عہدے پر قابض ہوئیں۔