اردو

urdu

ETV Bharat / international

Shooting in Louisiana امریکہ میں نائٹ کلب میں فائرنگ سے بارہ افراد زخمی - لوزیانا کے نائٹ کلب میں فائرنگ

امریکی ریاست لوزیانا کے نائٹ کلب میں دیر رات فائرنگ کے واقعے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ لوزیانا کے حکام نے اس کی اطلاع دی ہے۔ shooting at nightclub in United States

امریکہ میں نائٹ کلب میں فائرنگ سے بارہ افراد زخمی
امریکہ میں نائٹ کلب میں فائرنگ سے بارہ افراد زخمی

By

Published : Jan 23, 2023, 9:42 AM IST

واشنگٹن: امریکی ریاست لوزیانا کے بیٹن روج کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے 12 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے یہ رپورٹ دی ہے۔ ڈبلیو اے ایف بی ٹیلی ویژن نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ فائرنگ اتوار کو دیر رات مقامی وقت کے مطابق 01:30 بجے ہوئی۔ ڈبلیو اے ایف بی کے مطابق فائرنگ سے 12 افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسٹ بیٹن روج کے میئر صدر شیرون ویسٹن بروم نے ایک بیان میں کہا، ’’میں نے متعدد کمیونٹی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ متاثرین اور ان کے خاندانوں تک پہنچیں اور ضروری خدمات اور مسلسل مدد فراہم کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اس واقعے سے کوئی انتقامی کارروائی نہ ہو۔

ہم اپنا کام اس وقت تک نہیں روکیں گے جب تک ہر کوئی اپنے آپ کو محفوظ محسوس نہیں کرتا اور لوگ اپنے اختلافات کو حل کرنے کے لیے بندوق کا سہارا نہیں لیتے۔ پولیس فائرنگ کے محرکات کی تحقیقات کر رہی ہے اور کسی ممکنہ مشتبہ افراد کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں 24 گھنٹے میں فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں اندھا دھند فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ہفتے کی رات کو لاس اینجلس کے مشرق میں واقع مونٹیری پارک میں چینی نئے قمری سال کی تقریبات کے بعد پیش آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details