اردو

urdu

By

Published : Mar 30, 2023, 10:21 AM IST

ETV Bharat / international

Philippines Ferry Fire فلپائن میں کشتی میں آگ لگنے سے دس لوگ ہلاک

فلپائنی میں 200 مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مسافروں کی موت پانی میں کودنے کے بعد ڈوبنے سے ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

منیلا: جنوبی فلپائن میں بدھ کی دیر رات 200 سے زیادہ افراد کو لے جانے والی ایک کشتی میں آگ لگنے سے کم از کم 10 مسافر ہلاک ہو گئے۔ ایک مقامی اہلکار نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ باسیلان صوبے میں آفات سے نمٹنے اور بندوبست کے دفتر کے سربراہ نکسن الونزو نے مقامی ریڈیو کو بتایا کہ سمندر میں چھلانگ لگانے والے سات مسافر لاپتہ ہیں۔ کم از کم 195 مسافروں اور عملے کے 35 ارکان کو بچا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی کارکنوں کو جہاز پر چار لاشیں ملی ہیں۔ جبکہ چھ کو ساحل پر لایا گیا۔ الونزو نے کہا کہ مسافروں کی موت پانی میں کودنے کے بعد ڈوبنے سے ہوئی اور کچھ اس دوران زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کشتی جولو سے زامبوانگا شہر جا رہی تھی کہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے باسیلان صوبے کے حاجی محمد شہر کے بلُک-بلُک جزیرے پر آگ بھڑک اٹھی۔فلپائنی کوسٹ گارڈ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس نے تلاش اور بچاؤ آپریشن میں مدد کے لیے اہلکار اور ایک بحری جہاز تعینات کیا ہے، تاہم ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے جھالو کاٹی میں دریائے سوگندھا میں ایک کشتی میں آگ لگنے سے کم از کم 30 افراد کی موت ہو گئی اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ جہاں زخمیوں کو قریب کے ہی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Bangladesh Ferry Fire: بنگلہ دیش میں کشتی میں آگ لگنے سے 30 افراد کی موت
یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details