حیدرآباد: ریاست اترپردیش کے بجنور سے تعلق رکھنے والی مندیپ کور Mandeep Kaur نام کی ایک سکھ خاتون نے امریکہ کے نیویارک میں خودکشی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی موت کی وجہ گھریلو تشدد بتایا جا رہا ہے۔ خاتون نے خودکشی سے قبل ایک ویڈیو بنایا تھا جس سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ خاتون نے ویڈیو میں شوہر پر کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بیٹی کی پیدائش کی وجہ سے شوہر خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا، بلا آخر خاتون نے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ Sikh Woman in New York Ends Life
خودکشی سے قبل خاتون نے جو ویڈیو بنایا تھا وہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے اور وہاں موجود سکھ برادری انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں اسی کے ساتھ #justice for mandeep سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ غور طلب ہے کہ آٹھ برس قبل مندیپ کی رنجودھ کے شادی ہوئی تھی۔ مندیپ کے والد جسپال سنگھ کے مطابق شوہر کے مبینہ گھریلو تشدد کی وجہ سے ان کی بیٹی نے خود کشی کی۔ مندیپ اپنے شوہر اور دو بیٹیوں کے ساتھ نیویارک میں رہ رہی تھی۔ دونوں بیٹیوں کی عمر باالترتیب چار اور چھ برس ہے۔