مکۃ المکرمہ، سعودی عرب:عازمینِ حج آج سے مناسکِ حج کی ادائیگی کا آغاز ہو گیا ہے۔ جمعہ کو وقوفِ عرفہ ہے اور مسجدِ نمرہ میں خطبۂ حج دیا جائے گا۔ حج کا سب سے اہم رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ جمعہ 9 ذی الحجہ کو ہوگا۔ مسجدِ الحرام میں نماز کے اجازت نامے منگل سے ہی بند کردیے گئے ہیں۔ صرف حج کے اجازت نامے رکھنے والوں کو ہی حرم میں داخلے کی اجازت ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ سال فریضۂ مقدسہ کی ادائیگی کے لیے خصوصی طور پر حج اسمارٹ کارڈ (شعائر) کا اجرا کیا تھا۔ یہ بھی یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عازمین کو مختلف طرح کی احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔Manasik e Hajj Start From Today۔
سعودی عرب: بیرون ملک سے آنے والے 850,000 سے زائد مقامی حجاج ملاکر 10 لاکھ سے زیادہ عازمین آج سے باضابطہ طور پر مناسک حج ادا کریں گے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ مختلف ممالک سے حجاج کرام مکہ مکرمہ میں جمع ہوئے ہیں۔ حجاج کی سہولیات کے لیے وسیع تر انتظامات کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں حج کی ادائیگی کے لیے ہزاروں عازمین کی آمد کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہا۔ تاہم جمعرات رات سے سرحدوں کو بند کردیا گیا ہے۔ پہلے آنے والے زیادہ تر عازمین طواف کعبہ اور دیگر عبادات میں مصروف ہیں۔