نئی دہلی: مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد نے جمعرات کو مالے میں گزشتہ رات لگنے والی آگ کی تحقیقات کا اعلان کیا، جس میں نو بھارتی شہریوں سمیت دس تارکین مزدور ہلاک ہوگئے۔مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح نے ٹویٹ کیا اور آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔ Maldives Garage Fire
مالدیپ کے وزیر خارجہ نے ٹویٹ کرکے بتایا کی آج بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور بنگلا دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبدالمومن سے بات کی اور مالدیپ کی حکومت اور عوام کی طرف سے کل رات مالے میں آتشزدگی کے واقعہ میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور انھیں مطلع کیا کہ مکمل تحقیقات کا کام جاری ہے۔
اس کے بعد بھارت کے وزیر خارجہ نے ٹویٹ کیا کہ مالدیپ کے وزیرخارجہ عبداللہ شاہد کی طرف سے ایک کال موصول ہوئی جس میں تعزیت کا اظہار کیا گیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا۔ ہائی کمیشن اس معاملے پر مالدیپ کے حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ بھارت کے ہائی کمیشن نے کہا کہ ہندوستانی ہائی کمیشن متاثرہ ہندوستانی شہریوں کے اہل خانہ سے رابطہ کر رہا ہے۔