اردو

urdu

ETV Bharat / international

مالدیپ کے صدر نے بھارت سے 15 مارچ تک فوجی اہلکاروں کو واپس بلالینے کا مطالبہ کیا

مالدیپ کے صدر دفتر کے پبلک پالیسی سکریٹری عبداللہ ناظم ابراہیم نے کہاکہ "بھارتی فوجی اہلکار مالدیپ میں نہیں رہ سکتے۔ یہ صدر ڈاکٹر محمد معیزو اور ان کی وزارت کی پالیسی ہے‘۔

مالدیپ کے صدر نے بھارت سے 15 مارچ تک فوجی اہلکاروں کو واپس بلالینے کا مطالبہ کیا
مالدیپ کے صدر نے بھارت سے 15 مارچ تک فوجی اہلکاروں کو واپس بلالینے کا مطالبہ کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 14, 2024, 9:21 PM IST

حیدرآباد : مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے بھارت کو جزیرہ نما ملک سے اپنی فوجیں واپس بلانے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ مالدیپ کے صدر نے کہا کہ بھارتی فوجی اہلکار 15 مارچ تک ملک چھوڑ دیں۔ مالدیپ نے حال ہی میں بھارت کے ساتھ سفارتی تنازعہ کے بعد چین کے ساتھ تعلقات کو بڑھا دیا۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف متنازعہ تبصرہ کرنے کے بعد صدر معیزو نے مالدیپ کے تین وزرا کو برطرف کر دیا تھا۔

مالدیپ کے صدر دفتر کے پبلک پالیسی سکریٹری عبداللہ ناظم ابراہیم نے کہاکہ "بھارتی فوجی اہلکار مالدیپ میں نہیں رہ سکتے۔ یہ صدر ڈاکٹر محمد معیزو اور ان کی وزارت کی پالیسی ہے‘۔ اطلاعات کے مطابق مالدیپ میں تقریباً 88 ہندوستانی فوجی موجود ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مالدیپ انتخابات کے دوران محمد معیزو نے ’انڈیا آوٹ‘ کا نعرہ دیا تھا اور شاندار کامیابی حاصل کرکے ملک کے صدر منتخب ہوئے۔ مالدیپ سے بھارتی فوجیوں کا انخلا معیزو کا ایک اہم انتخابی وعدہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:’بی جے پی کے لبوں پر رام ہے اور بغل میں چھری‘ منی پور میں کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا آغاز

مالدیپ نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ 15 مارچ تک اپنے فوجی دستے کو واپس بلا لے۔ بحر ہند کے جزیرے نے ہندوستان سے یہ درخواست ایک اعلیٰ سطحی کور گروپ کے اجلاس میں کی جس میں بھارتی ہائی کمشنر مونو مہاور نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details